صدر ریاست اے سی کے کمروں سے نکل کر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف سنجیدگی کے ساتھ کردارادا کریں

‘حریت رہنمائوں کو قید کر کے تحریک کو روکنے کی کوشش نا کام ہو گئی دنیا کو مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کر نا ہوگا سابق چیئر مین زکوة کمیٹی وجنرل سیکرٹری آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شکور احمد مغل کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 24 اپریل 2018 17:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) سابق چیئر مین زکوة کمیٹی وجنرل سیکرٹری آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شکور احمد مغل نے کہا ہے کہ صدر ریاست اے سی کے کمروں سے نکل کے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ کردارادا کریں حریت رہنمائوں کو قید کر کے تحریک کو روکنے کی کوشش نا کام ہو گئی دنیا کو مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کر نا ہوگا ‘صدر ریات کا قلمبند سمبھالنے کے بعد سے اب تک ایک بھی احتجاجی مظاہرے میں شر کت نہ کر کے کون سی تحریک کی کامیابی کیلئے کردارادا کیا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں ننھے پھولوں پر مظالم کی داستانیں رقم کی جا رہی ہے وادی کو چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا حکمران جماعت تحریک آزادی کشمیر سے پسپاہی اختیار کر رہی ہے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو عیاشی خانہ میں تبدیل کر کے شہیدا اور غازیوں کی قربانیوں کا مذاق کیا جا رہا ہے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی پر بڑے بڑوں نے خاموشی کا بت کر جو کردارادا کیا ہے قابل مذ مت ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ ایک لیڈرکا نام ہے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سابق چیئر مین زکوة کمیٹی وجنرل سیکرٹری آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شکور احمد مغل نے کہا کہآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شہیدا اور غازیوں کے مشن کی وارث ہیریاست جموں وکشمیر کے عوام اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے موجود ہ حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمدا قبال ؒ کے اقوال قوم کی رہنمائی کیلئے کافی ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہلیان میرپور نے دوہری قربانی دی متاثرین کے مسائل کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے مسائل سے چشم پوشی نہ قابل برداشت ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریہ کی مالک سیاسی جماعت ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہے ۔