الخدمت فائونڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت آزاد کشمیربھر میں 600سے زائد یتیم بچوں کی گھر پر کفالت کااہتمام کرر ہے ،ضلع مرپور میں188یتیم بچوں کی کفالت کابیڑا ٹھائے ہوئے ہے

الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد کا ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطا ب

منگل 24 اپریل 2018 17:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت آزاد کشمیربھر میں 600سے زائد یتیم بچوں کی گھر پر کفالت کااہتمام کرر ہے ،ضلع مرپور میں188یتیم بچوں کی کفالت کابیڑا ٹھائے ہوئے ہے،اہل خیر حضرات دست تعاون بڑھائیںتو الخدمت فائونڈیشن ہر نادار یتیم بچے کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کردے گی،الخدمت فائونڈیشن اس وقت آزاد کشمیرکی سب سے بڑی سماجی تنظیم ہے جوتسلسل کے ساتھ کام کررہی ہے اور دو اغوش سنٹر کیڈٹ کالجز کے معیار کی چلارہی ہے،ان خیالات کا اظہارانھوںنے الخدمت فائونڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ریٹائرڈ کرنل ظفر رشید عباسی،شکیل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میںشہرکے معززین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض احمد نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے سکون ملتا ہے زندگی کے آخری سانس تک دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھوںگا،دکھی انسانیت کی مدداور خدمت سے اللہ راضی ہوتا ہے اورجو ایک یتیم بچوں کی کفالت کرتا ہے اس کا درجہ اور بھی بڑھ جاتاہے ایسا فرد قیامت کے دن نبی ؐ کے ساتھ ہوگا،اس سے بڑی اور کامیابی کیاہے کہ انسان کو قیامت کے دن اللہ کے نبیؐ کاساتھ نصیب ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :