
اداروں میں شفافیت اور میرٹ کا بول بالا کر کے گڈگورننس کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں ‘ملک رفیق رجوانہ
حکومت کی تمام تر پالیسیوں کا محور صرف اور صرف عوام ہیں ،پالیسیوں کوکامیاب بنانے کے لیے سب سے زیادہ ذمہ داری سول افسران پر عائد ہوتی ہے جو عام آدمی کو ریلیف فراہم کر کے گڈگورننس کے حکومتی اہداف کو پوراکر سکتے ہیں ‘گورنر پنجاب
منگل 24 اپریل 2018 18:16

(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں میں شفافیت اور میرٹ کا بول بالا کر کے گڈگورننس کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور سول سرونٹس اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران صرف اور صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں - انہو ںنے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ ان کے مسائل ہیں ، ان کی تکالیف کا ازالہ کر کے ہم اداروں میں کارکردگی کے حوالے سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور دین و دنیا دونوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں-انہو ںنے کہا کہ سول افسران حکومت کی طرف سے پالیسی ساز ی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور زمینی حقائق کے مطابق ایسی پالیسیاں مرتب کرنے میں حکومت کی معاونت کریں جس سے زیادہ سے زیادہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور ان کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر اس اقدام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی قابلیت میں اضافہ ہو۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ سول افسران کا حالیہ کورس ان کے لیے مفید ثابت ہو گا اور وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بہتر طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں گے۔گورنرنے کہا کہ سول افسران کے لیے اس طر ح کے کورسز سے انہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنیکا موقع ملتا ہے ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سول افسران کے سوالات کے جواب بھی دیے۔جنوبی پنجاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ2013 ء کے مقابلے میں2018 کا جنوبی پنجاب بہت بہترہے جہاں تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر پر بھرپور توجہ دی گئی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت گڈگورننس کو یقینی بنانے کے لیے ہر وہ اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو ۔انہو ںنے کہا کہ آج جنوبی پنجاب کے ہر شہر میں نئے تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہاں کے طلباء کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے گورنر پنجاب کو23 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔دریں اثناء، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف مذہبی رہنما و سربراہ مجلس اصرار اسلام سید عطا اللہ شاہ بخاری کے بیٹے سید عطاء المومن شاہ بخاری کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.