لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

منگل 24 اپریل 2018 19:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) نیو کراچی گودھرا میں لکٹری کے گودام میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے 5 گاڑیوں اور ایک باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

نیو کراچی گودھرا میں لکٹری کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگی کی تین گاڑیاں پہنچیں، آگ بڑھی تو دو مزید گاڑیاں پہنچ گئیں۔ رضا کاروں کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں اور ایک باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے سے لکٹری کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ واقعہ میں 85 لاکھ روپے کی لکڑی جل گئی اور 60 لاکھ کی مشینری کا بھی نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :