بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بند نہ کیا گیا تو تاجر برادری اور شہریوں کو مجبور سڑکوں پر آنا پڑے گا ‘

موسم سرما ہو یا موسم گرما ہر دور میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ میرپور سمیت آزاد کشمیر کے تاجروں اور شہریوں کا مقدر ہے چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

منگل 24 اپریل 2018 19:26

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بند نہ کیا گیا تو تاجر برادری اور شہریوں کو مجبور سڑکوں پر آنا پڑے گا ۔موسم سرما ہو یا موسم گرما ہر دور میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ میرپور سمیت آزاد کشمیر کے تاجروں اور شہریوں کا مقدر ہے ۔

لوڈ شیڈنگ پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے ۔منگلا ڈیم کے لیے بڑی قربانیاں مانگی گی تھی دوبار میرپور کے لوگوںسے جبری قربانیاں کے ذریعے اُن کے اباواجداد کی قبروں کو پانی کی نظر کیا گیا ۔اب لوڈ شیڈنگ کو مکمل بند کیا جائے ۔متاثرین منگلا ڈیم اور تارکین وطن کے لوگوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

گزشتہ روز فوٹو سٹیوڈیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذحمت کرتے ہیں ۔تاجروں کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔پولیس فوٹو سٹوڈیو پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے ۔کسی تاجر سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک شہیداں کلیال مارکیٹ میں کاروباری سنٹر بدرز لیو کنسپٹ کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجر متحد ومنظم ہیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے اولے ہوش کے ناخن لیں ۔قبل ازیں چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ہمراہ صدر سٹیڈیم مارکیٹ محمد فاروق چوہان ،وحید کے علاوہ چوک شہیداں کلیال مارکیٹ اور پرانیاں ہٹیاں کے تاجروں کی کثیر تعداد جو وہاں موجود تھی ۔شاندار استقبال کیا ۔اس موقع پر تاجر رہنما حاجی عبدالرشید مغل ،چوہدری زبیر ،چوہدری عرفان ،راجہ آصف ،راجہ شفیق ،قاضی اخلاق ،راجہ منشا،حاجی محبوب حسین ،حاجی ارشد ،چوہدری حمید ،حاجی عارف ،چوہدر ی راسب کے علاوہ دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں ۔