شانگلہ میں کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کا کل سے ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز بند کرنے کا اعلان

منگل 24 اپریل 2018 21:44

شانگلہ۔24اپریل (اے پی پیپاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر اکرام الدین کر رہے تھے ،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز بدھ سے ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز بند کئے جائیں گے ، صوبائی حکومت کے ڈرگ ایکٹ ترمیم کو مسترد کرتے ہیں ، پہلے سے جو ڈرگ لائسنس جاری ہوئے وہ بحال کئے جائیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کیٹگری سی سرٹیفیکیٹ حاصل کئے ہیں ان کو ریلیف دیا جائے، شانگلہ پسماندہ ضلع ہے یہاں پر صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، میڈیکل فیکلٹی سے ڈپلومہ پر فرسٹ ایڈ کی اجازت دی جائی اور فارمیسی کونسل سے کیٹیگری سی پر میڈیکل کی اجازت دی جائے،ڈرگ انسپکٹر کیمسٹ کے دکان سے سیمپل کے نام پر بہت زیادہ ادویات لیتے ہیں ان کو منع کیا جائے یہ کیمسٹ کے ساتھ زیادتی ہے ، ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جس کے تحت تمام ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ لائسنس پر کاروائی نہ کریں لیکن ہمارے ڈرگ انسپکٹر طارق علی اس کے باوجود بھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کرکے تعاون نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سیل کئے گئے میڈیکل سٹوروں کو کھول دیا جائے، اتائی ڈاکٹر یا جعلی ادویات کے خلاف ایکشن کی حمایت کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک تمام میڈیکل سٹورز بند رہیں گے

متعلقہ عنوان :