بنوں میں بیوٹفیکیشن کام پر کام تیزی سے جاری ہے اور 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہیQ ملک عبد المالک

بدھ 25 اپریل 2018 14:38

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسو سی ایشن ضلع بنوں کے صدر ملک حاجی سید نواز خان ٹھیکیدار ، جنرل سیکرٹری ملک عبد المالک ٹھیکیدار نے بمقام محکمہ سی اینڈ ڈبلیو آفس بنوں میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں بیوٹفیکیشن کام پر کام تیزی سے جاری ہے اور 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے لیکن ٹھیکیدار حضرات ، یونین حضرات کو فنڈز کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف صوبائی حکومت آئے روز نئے ٹیکسسز کا نافذ کرکے ٹھیکیداروں سے روٹی شوٹی چننے کی کوشش کی جارہی ہے KPRAٹیکسسز کو ہم مسترد کرتے ہیں جبکہ25فیصد ٹیکس ہم بقاعدگی سے ادا کرتے ہے اس طرح صوبے کی سطح پرXEN,SDOاور Chief Engineersسطح کے افسران 15-20دن سے ہڑتال پر ہے لیکن صوبائی حکومت ان کے جائز مطالبات حل نہیں کرتے کیونکہ صوبائی حکومت اپنے لئے مسائل کھڑا کرتے ہیں صدر ملک حاجی سید نواز خان ٹھیکیدار اور جنرل سیکرٹری ملک عبد المالک ٹھیکیدار نے انکشاف کیا کہ ہمارے ایک ارب روپے سے زائد ٹینڈر ہو چکے ہے اس کی اوپننگ ہو چکی ہے اور اس کی منظوری اور فنڈز کی ریلیز ابھی تک باقی ہے جبکہ بنوں کے قومی اور صوبائی حلقے میں کروڑوں روپے کے ٹینڈز منظورہ ہو چکے ہیں اور کچھ ٹینڈر ابھی تک اوپن نہیں ہوئے ہے جس کی وجہ صوبائی سطح پر افسران کی ہڑتا ل ہے انہوںنے کہا کہ بنوںمیں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے لیکن فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے پراجیکٹ سست راوی کا شکار ہے جس میں منڈان ککی روڈ، ہندی خیل روڈ، میڈیکل کالج ، جوڈیشنل کمپلیس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، خلیفہ گل نواز ہسپتال ، بنوں ڈسٹرکٹ جیل ، مختلف حلقوں میں کالجز ، ہائر سیکنڈری سکول اور BHUsوغیرہ شامل ہے لیکن ہمارے پر کسی مد میں بھی فنڈز دستیاب نہیں انہوںنے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ صوبائی حکومت کا ایک اہم ادارہ ہے اس میں بھی صوبائی حکومت نے اپنے وعدے کا ایفاء نہیں کیا ٹھیکیداروںنے مطالبہ کیا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ایریگیشن ، لوکل گورنمنٹ کے آفسران جس میں پرXEN,SDOاور Chief Engineersکے افسران دھرنے میں بیھٹے ہے سرکاری کام متاثرہ ہے اور خدا نہ کریں کہ کامیابی کی طرف رواں دواں بیوٹفیکیشن کا م پر کام روک دیا جائے تو یہ صوبائی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہو گا انہوںنے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، چیف سیکرٹری KPK، گورنر KPK، اور پشاور ہائی کورٹ پشاور کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر فنڈز ریلیز کریں اور افسران کے جائز مطالبات فی الفور حل کئے جائے اور بنوں بیویٹیفکیشن کام کو جو کہ اخری مرحلے میں ہے اس کیلئے فنڈز جلد ازجلد متعلقہ افسران ریلیز کریں تاکہ ٹھکیدار حضرات اپنی کام مزید تیز کر سکیں جنرل سیکرٹری ملک عبد المالک ٹھیکیدار نے انکشاف کیا کہ بیوٹفکیشن کام 90کروڑ روپے سے لیکر1ارب روپے تک کا یہ اعظیم الشان منصوبہ 60فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے اور میڈیا سے اپیل کی کہ ہماری فریاد جلد ازجلد صوبائی حکومت کو پہنچائے ۔