مینار پاکستان پر جلسہ نئی تاریخ ر قم کرے گا‘ڈاکٹر شاہد صدیق

بدھ اپریل 15:40

مینار پاکستان پر جلسہ نئی تاریخ ر قم کرے گا‘ڈاکٹر شاہد صدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسہ نئی تاریخ ر قم کرے گا ،مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں مینار پاکستان میں مخا لفین کی ا ہم و کٹیں اڑ جا ئیں گی جلسہ ملکی حا لا ت میں سنگ میل ثا بت ہوگا عوام کی کثیر تعداد جلسہ میں شریک ہو کر ثا بت کر ے گی کہ لاہور تحریک انصا ف کا گڑ ھ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پی پی 166میں29اپر یل کے جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں پارٹی تقر یب میں خطا ب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ آمریت کی گود میں پل کر خود کو ملک کا سیاسی وارث سمجھنے والوں کی خوش فہمیاں دور ہوجانا چاہیں ہر باشعور شہری پی ٹی آئی کا کارکن ہے کارکن عمران خان کا کرپشن فری پاکستان کا خواب پورا کرنے کیلئے گھر گھر جائیں گے انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی چندماہ میں ہی مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہے،،عمران خان کی بہادارانہ اور بے لوث قیادت قوم کیلئے روشن مستقبل کی امید ہے انہو ں نے کہاکہ 29کو مینار پاکستان پر(ن) لیگ دیکھ لے گی قوم عمران خان کیساتھ ہیں (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی ہے قوم نواز شریف کے مکروہ عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، بہکاوے میں نہیں آئے گی۔