ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نصیرمغل اورڈپٹی کمشنرکوٹلی کی زیرصدارت ہیپاٹائٹس کی آگاہی‘روک تھام اوربچائوکے حوالے سے ورکشاپ کاانعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نصیرمغل اورڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی کی زیرصدارت ہیپاٹائٹس کی آگاہی،روک تھام اوربچائوکے حوالے سے ورکشاپ کاانعقاد۔ ورکشاپ میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسیدشفقت حسین شاہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدنصراللہ خان،ایم ایس چوہدری طارق محمود،سینئرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمدسلیم، ڈاکٹرفدابٹ کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نصیرمغل،ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدنصراللہ خان ودیگرنے ہیپاٹائٹس کی احتیاطی اورحفاظتی تدابیرکی اہمیت کواجاگرکیا۔ڈاکٹرنصراللہ خان نے ہیپاٹائٹس کی احتیاطی اورحفاظتی تدابیرپرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پانی کوبالخصوص ابال کرپیناچاہیے اس موقع پرانہوںنے میڈیاکے رول کوبھی سراہاکہ میڈیاہیپاٹائٹس سے بچائوکے لیے عوام میںشعوراورآگاہی کے لیے اپنی ذمہ داریاںاحسن طریقے سے سرانجام دے رہاہے ۔شرکاء اجلاس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدنصراللہ خان کے اقدامات کوسراہااوراپنے بھرپورتعاون کایقین بھی دلایا۔

متعلقہ عنوان :