سی پیک ،افرادی قوت کی تربیت کے لئے چین اور پاکستان کی جامعات کے درمیان معاہدے

سی پیک منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے، تھر کول منصوبوں میں چینی ماہرین مقامی افراد کو جدید تربیت دے رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 25 اپریل 2018 18:35

سی پیک ،افرادی قوت کی تربیت کے لئے چین اور پاکستان کی جامعات کے درمیان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سی پیک منصوبوں میں افرادی قوت کی تربیت کے لئے چین اور پاکستان کی جامعات کے درمیان معاہدے ہوگئے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے، تھر کول منصوبوں میں چینی ماہرین مقامی افراد کو جدید تربیت دے رہے ہیں۔ سی پیک کے منصوبوں میں افرادی قوت کی تربیت کے سلسلے میں چین سے آئے ہوئے 20 سے زائد جامعات اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کے اعلی سطحی وفود نے مقامی ہوٹل میں دو روزہ سیمینار اور نمائش میں شرکت کی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 1968 میں شہید ذالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ حقیقی معنوں میں چین ہمارا دست راست ہوگا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کی بات آج سچ ثابت ہوگئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر کا پہلا منصوبہ اگلے سال شروع ہوجائے گا، رواں سال کے آخر میں کانوں سے کوئلہ نکلنا شروع ہوگا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے اشتراکی منصوبوں سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چائنا پاکستان بزنس اینڈ انوسٹ منٹ کونسل کے چیرمین جیک ٹینگ نے کہا کہ دو سال قبل سی پیک منصوبہ 46 ارب ڈالر کا تھا جو اب سو ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل سی پیک منصوبہ 46 ارب ڈالر کا تھا جو اب سو ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ پاکستان بہت تیزی سے معاشی ترقی کے مراحل طے کررہا ہے۔ جیک ٹینگ نے کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کے لئے تعلیم و تربیت بہت ذروری ہے، سی پیک کے منصوبوں میں ہزاروں تربیت یافتہ افراد درکار ہونگے۔

لہزا بیس سے زائد اعلی تعلیمی اداروں کے وفود پاکستان کی جامعات کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے تعلیم و تربیت کے شعبوں میں دنیا سے زیادہ ترقی کی ہے۔ چائنا پاکستان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ کونسل کے چیرمین نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ہزاروں کی تعداد میں تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان نوجوان جدید ہنر سے آراستہ ہونگے۔

جیک ٹینگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے معاشی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ سمیرا ندیم صدیقی، سیکرٹی بورڈ آف انوسٹمنٹ کی سیکرٹری سمیرا ندیم صدیقی نے ویڈیو کالنگ کے ذریعے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے اس وقت فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں جب متعلقہ شعبوں تربیت یافتہ افراد موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ۔ چین اور پاکستان کا تعلیمی اشتراک دونوں ممالک کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

سمیرا ندیم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھا کر جدید تعلیم سے آراستہ ہوں نہ کہ معیشت پر بوجھ بنیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای کامرس گیٹ وے نے نائب صدر عمیر نظام نے پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت کے لیئے اس پلیٹ فارم کو موزوں ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہدارہ منصوبوں میں بھر پور شمولیت کے لیئے نئی نسل کو جدید خطوط پر تعلیم ضروری ہے۔

سی پیک منصوبوں کے لئے افرادی قوت کی تربیت کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار کے پہلے روز چین اور پاکستان کی جامعات اور ووکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے درمیان آٹھ بڑے معاہدے ہوئے۔ سیمینار میںوائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی، ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان ( آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی، بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی نے شرکت اورچین اور پاکستان کی جامعات کے کے نمائشی ہالز کابھی دورہ کیا۔

سیمینار سے چائنیز سوسائٹی آف ووکیشنل اینڈ ٹینکیکل ٹریننگ کے ڈائریکٹر گو زین چن، این ایڈی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی، گوئی زو ایرو اسپیس ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالچ کے چانسلر سن پینگ ان، ہونان انڈسٹری پولیٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر لی کیانگ، ہونان کیمیکل ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج کے وائس چانسلر لیو یی، امن فاونڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال، ہونان آرٹس اینڈ کرافٹ ووکیشنل کالج کے چانسلر یو کی کوان، ہونان ووکیشنل کالج آف ماڈرن لاجسٹکس کے وائس چانسلر ژونن نے خطاب کیا۔