محکمہ برقیات اور محکمہ پی ڈبلیوڈی شاہرات میں 15سے 20سال سے محکموں کیلئے زندگی واقف کرنے والے ملازمین تاحال مستقل نہیں ہوسکے ‘ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

بدھ 25 اپریل 2018 18:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) محکمہ برقیات اور محکمہ پی ڈبلیوڈی شاہرات میں 15سے 20سال سے محکموں کے لیے اپنی زندگی واقف کرنے والے ملازمین تاحال مستقل نہیں ہوسکے ،ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،حکومت پر اعتماد بھی اُٹھنا شروع ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر میں مختلف جگہوں پر اپنی15سال سی20سال تک ڈیوٹی سرانجام دینے والے سینکڑوں ملازمین اپنی مستقلی کی راہ دیکھ رہے ہیں مختلف حکومت کے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے ،اب مسلم لیگ ن کی حکومت پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے ملازمین نے اُمیدیں باندھیں مگر کسی نے ان ملازمین پر رحم نہ کھا یا ۔

(جاری ہے)

دن رات محکموں کیلئے محنت کرنے والے ملازمین آج تک مستقل نہ ہوسکے ،کئی ملازمین اورریج ہونے کو ہیں لیکن میرٹ پر بھی ان محکموں میں کوئی کام نہیںہورہا ہے ،ملازمین نے سرجوڑنے بھی شروع کر دیئے ہیں بہت جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :