ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی عمران شاہین نے چکار تا باغ روڈ کا سدھن گلی سے لینڈسلائیڈنگ باعث بندش کا نوٹس لے لیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:59

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے چکار تا باغ روڈ کا سدھن گلی سے لینڈسلائیڈنگ کے باعث بندش کا نوٹس لے لیا ایکسیئن شاہرات عامہ سیدنجم الحسن گیلانی نے اس کے متعلق ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین کو بریفنگ دی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے کہا کہ چکار سے باغ جانے والی روڈ آئندہ چار روز میں کھول دی جائے گی اس حوالہ سے جملہ دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انشاء اللہ چار دن کے اند شاہراہ باغ بحال کردیں گے ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :