بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے، خورشید شاہ

این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، میرا ذہن نہیں مانتا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے، نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے گی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 20:26

بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے، خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے۔پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے سیاسی این آر او کیا تھا، بے نظیر بھٹو نے این آر او کے ذریعے جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور ججز کو بچایا، وہ این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا ذہن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ تین وزرائے اعلی نے این ای سی واک آٹ کیا این ای سی میں ہونے والی منظوریوں پر سوالات تو اٹھیں گے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ بجٹ صرف چار ماہ کا دیا جا ئے مجھے نظر نہیں آتا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں جائیں گے نیب کا کیا کرنا ہے آئندہ حکومت دیکھے گی نیب کو ختم کرنا ہے یا قوانین میں ترمیم کرنی ہے یہ آئندہ حکومت دیکھے گی۔