نوشہرہ میں پولیس مقابلہ،ہیڈکانسٹیبل ویزارعلی شہید،اشتہاری ملزم ہلاک

بدھ 25 اپریل 2018 23:29

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) نوشہرہ کے علاقے لکڑی، خیسری اور شیخی میں نوشہرہ پولیس کاشدت پسند اشتہار ملزم نوید خٹک کے خلاف سر چ اپریشن، پوری پہاڑی علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا۔ پولیس مقابلے میںآر آر ایف کے کمانڈو ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل ویزار علی شہید ہوگئے۔ جبکہ شدت پسند گروہ کے سرغنہ نوید خٹک پولیس کی جوابی فائرنگ سے جاںبحق ہوگیا۔

ملزم ایس ایچ او اضاخیل سمیت تین افراد کے قتل اوراقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں پولیس کومطلوب تھا۔ ملزم علاقے میں ائس نشے کازہر پھیلا رہا تھا۔ اضاخیل پولیس کااسپیشل پولیس کمانڈوز آر آر ایف ٹروپس ،اپریشن پولیس ٹروپس ،بکتر بند سکواڈ اور سراغ رساں کتوںکے ہمراہ انٹیلی جنس انفارمیشن پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری نوید خٹک کی گرفتاری کے لیے سرچ اپریشن شیخی لکڑی خیسری اور چراٹ کے پہاڑی علاقوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کئی گھنٹوں پر محیط تھا۔ سخت مقابلے میںکمانڈوز کی ایڈوانس میں مجرمان اشتہاریوں کی جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ویزار علی شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری کی قیادت میں ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اضاخیل ضیاء خان ، ایس ایچ او تھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان ،پولیس سپیشل کمانڈوز ار ار ایف ٹاسک فورس اور انٹیلی جنس یونٹ و بکتر بند سکواڈ کے ہمراہ اضاخیل کے علاقے خیسری میں انٹیلی جنس انفارمیشن پر دشوار گزار پہاڑی علاقے میں اشتہاریوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے اُن کے خُفیہ ہیڈ اًوٹس پر اپریشن کیا گیا۔

ڈی پی او نوشہر ہ سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے دفتر میں اپریشن کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ چراٹ کے علاقوں خیسری، لکڑی اور شیخی میں اشتہار ملزم نوید خٹک کی گرفتاری کے لیے میر ی قیادت میں اپریشن کیا گیا۔ اور پہاڑی علاقے میں موجود اشتہار مجرم نوید خٹک جس نے پچھلے دنوں اپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ اضاخیل صفدر خان کو فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا۔

اور اپریشن کے بعد پہاڑی علاقے میں روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم اس سے قبل اپنے دو چچاز اد بھائیوں کو بھی قتل کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر نوشہرہ پولیس ، ار ار ایف کمانڈوز، اپریشن پولیس ٹروپس ،بکتر بند سکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے زریعے اپریشن کیا گیا۔ ملزم نوید کے ساتھ مقابلے کے دوران ار ار ایف ایلیٹ فورس کے کمانڈو ویزار علی ملزم کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نوید خٹک عرف نویدے بھی جاں بحق ہوگیا۔شہید ہیڈ کانسٹیبل ویزار علی کا جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا۔اس موقع پر ڈ ی ائی جی مردان ریجن محمد عالم شینواری ، ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری، ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر خان ، اے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق ، ڈی ایس پی پبی لقمان خان ، ڈی ایس پی اکوڑہ اعجاز خان ، ار ائی لائن انسپکٹر نسیم خان ،ریسکیو1122 کے آفیسرز ،سول آفیسرز اور منتخب عوامی نمائندوں سمیت چیف منسٹر کے انکوائری اینڈ انسپکشن ٹیم کے سربراہ حسین احمد خٹک اور دیگر اہم شخصیات نے جنازے میں شرکت کی۔

ڈی ائی جی مرادن محمد عالم شینواری نے شہید پولیس آفیسرویزار علی کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے شہید ہیڈ کانسٹیبل ویزارعلی کی بہادری کو سراہتے ہوئے اس کی جرات اور بہادری کوسراہا ۔اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری نے شہید کی بہادی اور جزبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواء پولیس فورس ایک دلیر اور بہادر فورس ہیں ۔

جس نے دہشتگردی اور سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے ہمیشہ فرنٹ لائن پر بیش بہا قربانیاں دے کر تاریخ رقم کر دی ہے ۔ شہید پولیس آفیسر محکمہ پولیس میں انتہائی نیک نام اور دلیر پولیس آفیسرمانے جاتے تھے ۔پولیس آفیسرز نے شہید پولیس آفیسر کو نزرانہ عقیدت پھولوں کے گلدستے چڑھائے اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں شہید پولیس آفیسر کو سلامی پیش کرتے ہوئے اجتماعی دعا کی۔ واضح رہے کہ ملزم نوید خٹک عرف نویدے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو علت نمبر۔78 سال 2018 جرم ۔302-324-427 / مقدمہ علت نمبر ۔147 مورخہ ۔30-03-2018 جرم۔ 302-324-353-7ATAتعزیرات پاکستان میں مطلوب تھا۔