Live Updates

تحر یک انصاف نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے لاہور میں100کیمپوں سے عوام آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

کل (جمعہ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ آگاہی ریلیاں نکالیں گے ‘آج مزید سو کیمپ لگائے جائیں گے (ن) لیگ کی کر پشن نے ملکی معیشت کو معاشی تباہی کا قبر ستان بنا دیا ہے ‘ملک میں سیاست پانامہ اور اقامہ جیسے جرائم سے بدنام ہو رہی ہے ‘تحر یک انصاف کسی اور کے نہیں عوام کے سہار ے سیاست کر رہی ہے‘(ن) لیگ کی وکٹیں کسی کے اشارے نہیں انکی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے گر رہی ہیں ‘پنجاب پولیس سمیت تمام ادارے (ن) لیگ کے ونگز کے طور پر کام کر رہے ہیں اگر مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈالیں گئیں تو حالات کے ذمہ داران حکمران خود ہوں گے‘سینیٹر چوہدری محمدسرور کی لاہور میں ولید اقبال اور دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس

جمعرات 26 اپریل 2018 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) تحر یک انصاف نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے لاہور میں100کیمپوں سے عوام آگاہی مہم کا آغاز کر دیا‘کل(جمعہ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ آگاہی ریلیاں نکالیں گے ‘شہر میں خواتین ‘ٹر یڈر ونگ اور کارکنوں کی جانب سے آج مزید سو کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کر پشن نے ملکی معیشت کو معاشی تباہی کا قبر ستان بنا دیا ہے ‘ملک میں سیاست پانامہ اور اقامہ جیسے جرائم سے بدنام ہو رہی ہے ‘تحر یک انصاف کسی اور کے نہیں عوام کے سہار ے سیاست کر رہی ہے‘(ن) لیگ کی وکٹیں کسی کے اشارے نہیں انکی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے گر رہی ہیں ‘پنجاب پولیس سمیت تمام ادارے (ن) لیگ کے ونگز کے طور پر کام کر رہے ہیں اگر مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈالیں گئیں تو حالات کے ذمہ داران حکمران خود ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لاہور چیئر مین سیکرٹر یٹ میں مینار پاکستان جلسے کیلئے بنائی جانیوالی موبلائزیشن کمیٹی کے سربراہ وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے صحافیوں کو بر یفنگ دی جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال ‘رکن پنجاب اسمبلی سعد یہ سہیل اور لاہور تحر یک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ امتیاز‘فر حت ارسال ‘رضوانہ غضنفر سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مینا رپاکستان کے جلسے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور (ن) لیگ کی سیاست اپنے اختتام کی جانب جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کر پٹ لوگوں کو اپنا انجام نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے وہ سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں سپر یم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے حکمران بھی سن لیں اب بہت ہوچکا ہے قوم انکی کر پشن اور لوٹ مار کو مزید برداشت نہیں کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے جلسے میں آنیوالی خواتین پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں وہ جیسے چاہے جلسے میں آسکتی ہیں انکے لیے مکمل سیکورٹی فراہم کی جا ئیگی اور خواتین کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں آنیوالوں پر کسی قسم کا کئی سے کوئی دبائو نہیں سب اپنی مر ضی کے مطابق تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور تحر یک انصاف بھی کسی اور کے اشارے نہیں عوامی سہارے سے سیاست کرتی ہے اور اسی وجہ سے تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے لاہور میں100کیمپوں سے عوام آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور آج (جمعہ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ آگاہی ریلیاں نکالیں گے ‘شہر میں خواتین ‘ٹر یڈر ونگ اور کارکنوں کی جانب سے آج مزید سو کیمپ لگائے جائیں گے جہاں تحر یک انصاف کے دیگر قائدین بھی موجود ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے اقاموں اور پانامہ جیسے جرائم کی وجہ سے اپنی سیاسی موت مر رہی ہے اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات