آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کا فروغ، اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا فیز ون مکمل، فیز ٹو کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری

عظیم خان اینڈ کو نے ملٹی پرپز ہال،جامع مسجد،80کمروں پر مشتمل بوائز ہاسٹل کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں پہنچا دیا۔

جمعہ 27 اپریل 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کا فروغ، اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا فیز ون مکمل، فیز ٹو کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری، یونی کان پرائیویٹ لمیٹڈ کے سب کنٹریکٹر عظیم خان اینڈ کو نے ملٹی پرپز ہال،جامع مسجد،80کمروں پر مشتمل بوائز ہاسٹل کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے بڑا میگا پراجیکٹ تکمیل کیطرف گامزن ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے روانی میں اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا فیز ون سافٹ وئیر سمیت دیگر فنی تعلیم کے تین سالہ، چھ ماہ کے کورسز جاری ہیں اور طلبہ فنی تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں۔تجربہ کار باصلاحیت سٹاف نوجوانوں کو فنی تعلیم سکھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے فیز ٹو کا تعمیراتی کام یونی کان پرائیویٹ لمیٹڈ کے سب کنٹریکٹر عظیم خان اینڈ کو نے تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔

فیز ٹو میں ملٹی پرپز ہال،جامع مسجد اور80کمروں پر مشتمل بوائز ہاسٹل کی تعمیر شروع ہے۔اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے فیز ٹو کی تکمیل سے ریاست بھر کے نوجوانوں کو فنی تعلیم کے حصول میں سہولیات میسر آئیں گی۔عوامی، سیاسی وسماجی حلقوں نے ریاستی نوجوانوں کی فنی تعلیم کے لیے اس میگا پراجیکٹ پر اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :