ضلعی حکومت کا نمکمنڈی میں قائم جیمز سٹون( نوادرات) مارکیٹ کی حالت زار بہتر بنانے کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 18:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے گذشتہ دنوں نمکمنڈی میں قائم جیمز سٹون مارکیٹ کے وفد نے علاقہ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی کی سربراہی میں ملاقات کی ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی نے ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مارکیٹ میں بڑی سطح پر نوادرات کا کاروبار ہوتاہے اور یہاں پر چین اور بھارت سمیت دیگرممالک سے خریدار آتے ہیں انہوں نے ضلع ناظم سے مطالیہ کیاتھا کہ جیمز سٹون مارکیٹ کی حالت زار بہتر بناکر باہر سے آئے ہوئے خریداروں کو سہولیات اور پاکستان کی اچھی تصو یرپیش کی جائے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئی48 لاکھ روپے کی لاگت سے جیمز سٹون کی حالت زار بہتر بنانے ‘ٹف ٹائل لگانے ‘ باتھ رومز بنانے اور تزین و آرائش کے احکامات جاری کردئیے جس کیلئے 48 لاکھ روپے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے ضلع ناظم نے کہاکہ جیمز سٹون مارکیٹ کی حالت زار بہتربنائی جائیگی تاکہ باہر سے آئے ہوئے خریداروں کو اچھا ماحول اور سہولیات فراہم ہو اور انکی نظر میں پاکستان اور پشاور کا امیج بہتر ہو ۔