محکمہ تعلیم لسبیلہ کے سپرنٹنڈنٹ محمد امین رونجھو کی ریٹائر ہونے کے سلسلے میں پرتکلف الوداعی ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:12

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم لسبیلہ کے سپرنٹنڈنٹ محمد امین رونجھو جو کہ 30اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں کے اعزاز میں محکمہ تعلیم لسبیلہ کی جانب سے ماڈل ہائی اسکول اوتھل میں ایک پُرتکلف الوداعی ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا،محمد امین رونجھو کی محکمہ تعلیم لسبیلہ کے لیئے 40سالہ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے مگر محمد امین رونجھو کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم لسبیلہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاہد ہی پُر ہوسکے،الوداعی ظہرانہ کی تقریب سے مقررین کاخطاب،تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم لسبیلہ کے سپرنٹنڈنٹ محمد امین رونجھو جو کہ مورخہ 30اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں کے اعزاز میں محکمہ تعلیم لسبیلہ کی جانب سے ماڈل ہائی اسکول اوتھل میں ایک پُرتکلف الوداعی ظہرانہ کا اہتمام کیا گیاجس میں علاقہ معززین محکمہ تعلیم لسبیلہ اور محکمہ خزانہ لسبیلہ کے افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ عبدالواحد شاکر بلوچ,ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم حاجی نوید احمد ہاشمی, پرنسپل ماڈل ہائی اسکول اوتھل محمد انور جمالی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم بیلہ امیر بخش رونجھو،ریٹائرڈ پروفیسر علی محمد رونجھو،ہیڈماسٹر ہائی اسکول نوتانی ڈاکٹر عبدالعزیز رو نجھو،جی ٹی اے کے رہنما احمد خان رونجھو،احمد خان ہمدم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے محمد امین رونجھو کی محکمہ تعلیم لسبیلہ کے لیئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد امین رونجھو کی محکمہ تعلیم لسبیلہ کے لیئے 40سالہ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاانہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے مگر محمدامین رونجھو کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم لسبیلہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاہد ہی پُر ہوسکے تقریب میں ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر لسبیلہ محمد ایوب کانسی،سینئر آڈیٹر ظفر اقبال،احسان اللہ،غلام نبی رونجھو،محمد اشرف شیخ،سابق ناظم محمد ابراہیم عادل،محبوب شاہ, سردار ثنائاللہ رونجھو, سابق DDOمحمد قاسم رونجھو, DDOبیلہ محمد رفیق بلوچ, DDOاوتھل غلام رسول خاصخیلی,DDOوندر حبیب اللہ برادیہ،جی ٹی اے لسبیلہ کے صدر عبدالعزہز رونجھو،چیرمین عبدالواحد سومرو،عطائاللہ ہمدم برہ, غلام محمد گلفام دودا,سینئر صحافی محمد عمر لاسی،راجہ شوکت،عبدالحق رونجھو ہیڈماسٹراسماعیلانی،محمد اسرار پرنسپل بیلہ,رضوان مرزا,سردار زادہ غلام مصطفی شیخ،قیصر امین رونجھو,محمد اطہرقریشی،اصغرعلی ڈام،محمد صادق انگاریہ،محمد ہاشم موندرہ،محمد اسحاق رونجھو،محمد اکرم شیخ،محمد حسین رونجھو،اشوک کمار لاسی,محمد ابراہیم چنہ،محمد ہارون چنہ،اللہ ڈنہ بندیجہ،ہیڈماسٹر وندرعبدالستار موندرہ،محمد جمن برادیہ،اسماعیل دودا،محمد اکبر خاصخیلی،صحافی مرتضی لاسی, و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب میں محکمہ تعلیم لسبیلہ کیلئے خدمات پر محکمہ تعلیم لسبیلہ اور علاقہ معززین کی جانب سے محمد امین رونجھو کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیںاور تحائف سے نوازہ گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :