آزاد کشمیر میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے عزاز میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 19:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آزاد کشمیر میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے عزاز میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں فلاحی کاموں میں حصہ لینے والی تنظیموں کے سربراہان میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے فلاحی کاموں اور یتیم بچوں کی تعلیم و تدریس کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،باغبان ٹریسٹ،پہنی ایبل،کشمیر ویمن ویلفیئر ایسوسی ایشن و دیگر کے اعزاز میں پروقات تقریب کا انعقاد کیا گیا یتیم بچوں کی فلاح بہود پر کام کرنے والی تنظیم ہا کر سربراہان میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالوحد خان،سوشل ویلفیر آفیسر مختار احمد اعوان،مدثر حسین قریشی،محمد اکرم خان،عزراسالب،مفتی اختر،محمد اظہر یعقوب،و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالوحد خان نے کہا کے محکمہ سوشل ویلفیئر یتیم بچوں،بیوہ خواتین و دیگر غریب لوگوں کی فلاح بہبود کے لیے کام کررہا ہمارے ساتھ تمام تنظمیں جو ہمارے محکمہ کے ساتھ تعاون کررہی ہیں ہم ان کے شکر گزار ہیں سوشل ویلفیئر آفیسر مختار احمد اعوان ادارہ کو بے سلوبی سے آگے لے کر جارہے ہیں تمام تنظمیوں کا فلاحی کاموں میں ہم ان کے ساتھ ہیں اس موقع پر سوشل ویلفئیر آفیسر مختار احمد اعوان نے تمام تنظیموں کے سربراہان کا محکمہ کے ساتھ تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :