ساہیوال: لشکر جھنگوی پنجاب کے امیر صوفی پیچو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 20:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) انٹر پول نے سعودی عرب سے کالعدم لشکر جھنگوی پنجاب کے امیر صوفی آصف پیجو کو گرفتار کر لیا ہے جسے سی ٹی ڈی سعودی عرب سے پاکستان لائے گی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف دہشت گر دی کے مقدمات سی ٹی ڈی کے پاس زیر تفتیش ہیں ۔ملزم کے خلاف قتل ،دہشت گردی کے مقدمات درج ہو ئے تو ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا اور جس کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی نے ریڈ وارنٹ گرفتاری جاری کر وا کر انٹر پول کو گرفتاری کا ٹاسک دے رکھا تھا۔