Live Updates

پختونوں کی محرومیوں کے بدلے تخت اسلام آباد کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، امیر حیدر خان ہوتی

وفاق اور صوبائی حکومت کے مخالفانہ اقدامات سے صوبہ تعمیر و ترقی سے محروم رہا ۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان

جمعہ 27 اپریل 2018 20:55

پختونوں کی محرومیوں کے بدلے تخت اسلام آباد کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ملک میں پختونوں کی تقسیم کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں دوبارہ اقتدار میں آ کر پختونوں کے اتھٓد و اتفاق اور یک جہتی اولیں ترجیح ہو گی، جب تک اے این پی میدان میں ہے اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اور صوبے کے حقوق حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ان خیالات کا انہوں نے سوات منگورہ میں مسلم لیگ کے رہنما عاصم خان کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارکباد پیش کی ، اپنے خطاب میں18ویں ترمیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں صوبے کے حقوق حاصل کئے لیکن اب انہیں واپس چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم کی حفاظت کریں گے اور وفاق کے پاس رہ جانے والے باقی حقوق بھی صوبے کو دلائیں گے۔

(جاری ہے)

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ملک میں پختونوں کی تقسیم کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں دوبارہ اقتدار میں آ کر پختونوں کے اتھٓد و اتفاق اور یک جہتی اولیں ترجیح ہو گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سوات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیاعوام کے تعاون سے اقتدار میں آ کر تمام اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پختونخوا سے ووٹ لینے والوں اور حکومت بنانے والوں نے پختونوں کے حقوق کیلئے کوئی دھرنا نہیں دیا ،126دن کا دھرنا بھی صرف پنجاب کی سیاست کیلئے تھا اور اب بھی اس صوبے کے وسائل پنجاب کے ووٹ بنک کیلئے استعمال وہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پختونوں کی محرومیوں کے بدلے تخت اسلام آباد کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، مرکزی حکومت نے بھی صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا لاہور سے ملتان اور کراچی تک موٹر ویز بن سکتی ہیں تو ہمارے صوبے میں پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹر وے کیوں تعمیر نہیں ہو سکتی ،انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنا بڑا کچکول نہیں گھمایا جتنا موجودہ حکومت نے گھمایا ہے اور صوبے کو مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ کر اتنا قرضہ لیا ہے جو آنے والی کو حکومت کو چکانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ دوسری جماعتوں پر کرپشن کے الزامات لگانے سے پہلے عمران خان اپنی جماعت میں موجود کرپشن ختم کریں ، عوام ہوش کے ناخن لیں اور اپنے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کو پہچانیں ، انہوں نے کہا کہ پختونوں سے ووٹ لے کر صوبے کے تمام وسائل پنجاب کے ووٹ بنک کیلئے لٹائے جا رہے ہیں پختون آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کریں تو ان کے اور صوبے کے حقوق کا تحفظ اے این پی یقینی بنا سکتی ہے ،۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات