
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کاروائی
زائدالمعیاد اشیاء خورونوش کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرنے پر2 گودام اور 2 دوکانیںسیل قوانین کی خلاف ورزی پر واٹر فلٹریشن پلانٹ، معروف بیکری پروڈکشن یونٹ سربمہر،صحت دشمن عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج، 3 ملزمان گرفتار،2ٹرک تیار مال برآمد
جمعہ 27 اپریل 2018 21:29
(جاری ہے)
برآمد شدہ ، 2 ٹرک تیار مال میں بچوں کی گولی ٹافیاں، چپس، بسکٹس اور دیگر سنیکس شامل ہیں۔
زائد المعیاد مال منگوا کر2گوداموں میں ان کی تاریخ تبدیل کی جاتی تھی۔ جعل ساز گروہ کا پتہ ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے لگایا۔صحت دشمن عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر 3 ملزمان موقع سے گرفتارکروا دیے گئے۔بچوں کی ناقص، جعلی اشیاء خوردونوش کے 2 ٹر ک بھر کرشہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے بھجوائے جا رہے تھے ۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ٖتمام مال برآمد کر کے تلف کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجودمعروف الفتح بیکری پروڈکشن یونٹکودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلرز ،ناقص آئل ، حشرات کی بہتات اورزائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر بیکری کو سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میںمزید کاروائیاں کرتے ہوئے بند روڈ پر واقع نیو واٹر فلٹریشن پلانٹ کو قوانین کی خلاف ورزی ،غیر معیاری پانی سپلائی کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات،پلانٹ کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے، ملازمین کے میڈیکلز اور پانی کے لیب ٹیسٹ بھی عدم موجود گی پر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔جبکہ زنگ آلود ہ مشنری اورغیر معیاری بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر9فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ17ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 73فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.