Live Updates

عمران خان کوخوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے ‘نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں‘ راحیلہ سہیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری راحیلہ سہیل نے کہا ہے کہ عمران خان کوخوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے، محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ‘سیاستدانوں کو گالیاں دینے اور منفی سیاست کی وجہ سے عمران خان عوام کی حمایت سے محروم ہو گئے ہیں‘ انہوں نے خواتین ونگ کی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں جبکہ خیبر پختونخوا حکمران جماعت کی اتحادی پارٹی جماعت اسلامی کی طرف سے بھی افسوسناک واقعہ کے خلاف بھر پور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

راحیلہ سہیل نے کہا کہ سیاستدانوں کو گالیاں دینے ،منفی سیاست اور خیبر پختونخوا میں کرپشن و لوٹ کھسوٹ میں ملوث پی ٹی آئی کے علی بابا و چالیس چوروں کی سرپرستی کرنے کی وجہ سے عمران خان کاسیاسی تماشا ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا اور عمران خان کو گھر جانا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر چاروں صوبوں میں کلین سویپ کرے گی، عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی سیاستدان انجینئر امیر مقام صوبے کے وزیراعلیٰ ہوں گے ،صوبے کے لوگوں کو بنی گالہ تسلط سے نجات مل جائے گی اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات