سرگودھا، آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ،گاڑی تباہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سرگودھا کے نواح میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیااور گاڑی تباہ ہو گئی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہاں قصبہ مڈھ رانجھاکے قریب پٹرول پمپ کھڑا آ ئل سے بھرے ٹینکرمیں اچانک آگ لگ گئی اس آتشزدگی سے ڈرائیور محفوظ اور گاڑی جل گئی تاہم آگ پر قابو پا کر بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس تھانہ مڈھ رانجھا مصروف کاروائی ہے۔