چائلڈ لیبر کے حوالے سے بھٹہ مالکان کیخلاف کریک ڈائون جاری

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) چائلڈ لیبر کے حوالے سے ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد کی ہدایت پر بھٹہ مالکان کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل افتخار خان نے جانچ پڑتال کے دوران قصبہ ڈھوک بیرمیں بھٹہ مالک ملک توقیر ولد الطاف حسین ساکن قائد آباد بھون روڈ نے اپنے بھٹے پر اربیل ولد محمد انور عمر گیارہ سال ، محمد زبیر ولد لال بخش عمر13سال، سلمان خان ولد نظام خان عمر13ساکنان سندھ سے مزدوری اور مشقت کروا کر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اس کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر ادیا گیا۔

(جاری ہے)

اُدھر قصبہ بھگوال میں ڈی ایس پی افتخار احمد نے مالک بھٹہ حاجی عبدالرشید ساکن سدوال جس نے اپنے بھٹے پر عثمان ولد وحید بخش، ساجدہ دختر رسول بخش، الطاف ولد عبدعبدالحمید، وقاص ولد مہر محمد، آصف ولد غلام غوث عمر 13سال ساکنان رحیم یار خان سے مزدوری اور مشقت کرواتے پایا گیا۔ نیلہ پولیس کے سب انسپکٹر سکندر حیات نے مقدمہ درج کر لیا۔ اُدھر قصبہ بھگوال میں بھٹہ مالک محمد یار ولد اللہ یار ساکن بھگوال جو اپنے بھٹے پر محمد نوید ولد علی مراد ساکن لاڑکانہ عمر14سال، امیر اللہ ولد عجائب ساکن افغانستان عمر14سال سے مزدوری اور مشقت کروا رہا تھا۔