مظفرآباد کے معروف شخصیت حاجی منظور چشتی وفات پا گئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) دارالحکومت مظفرآباد کے معروف شخصیت حاجی منظور چشتی وفات پا گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز احاطہ دربار سائیں سہیلی سرکار میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ اشفاق ترین ،عارف لون ،ڈاکٹر شبیر میر ،خواجہ نذیر قادری سابق جج کسوڈین سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :