وزرائے حکومت راجہ نثار ‘سردار فاروق سکند اورراجہ نصیرکا سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز علی خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان ، وزیر مال سردار فاروق سکند ر خان اوروزیر بلدیات راجہ نصیراحمد خان نے آزاد کشمیر کے سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز علی خان،میجر جنرل راجہ شاہد پرویز علی خان اور ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راجہ طارق جاوید کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :