میرا نہیں خیال شمالی کوریا کوئی کھیل، کھیل رہا ہے ،امریکی صدر

مئی کے اواخر یا جون کے اوائل میں کم جونگ سے ملاقات کے لیے دو یا تین ممکنہ جگہوں پر غور کر رہے ہیں،ٹرمپ

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں کوریائی ممالک کے راہنماوں کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن کوئی کھیل، کھیل رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران جب ٹرمپ سے شمالی و جنوبی کوریا کے صدور کی تاریخی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ اٴْن کھیل کھیل رہے ہیں، کبھی بھی اتنی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا امریکہ بھی جلد ہی ملاقات کا اہتمام کر رہا ہے تاہم انھوں نے اس کے نظام الاوقات کی وضاحت تو نہیں کی لیکن کہا کہ عہدیداران مئی کے اواخر یا جون کے اوائل میں شمالی کوریا کے رہنما سے ان کی متوقع ملاقات کے لیے دو یا تین ممکنہ جگہوں پر غور کر رہے ہیں۔جب صدر ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ آیا پیانگ یانگ کی طرف سے اس بار کیا جانے والا عزم حقیقی ہے تو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس بار کوئی کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔یہ ماضی کی انتظامیہ جیسا نہیں ہے، ہم کھیل نہیں کھیلتے، ماضی کی حکومتیں غیر سنجیدہ کھیل کھیلتی رہی ہیں۔ ہم ایک حل کے ساتھ جائیں گے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم مذاکرات کے کمرے سے نکل جائیں گے۔