Live Updates

دھرنوں،نعروں،انتشار کی سیاست سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی،پرویز ملک

اتوار 29 اپریل 2018 15:40

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیر تجارت و پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ دھرنوں،نعروں،انتشار کی سیاست اورجھوٹے داعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،نام نہادمٹھی بھر اشرافیہ عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر بہت پریشان ہے ، بعض سیاسی عناصرنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفرکو کھوٹا کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑی، جس میںدھرنا گروپ پیش پیش رہا، 2018ء کے جنرل الیکشن میں عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس بہت کچھ لیکن مخالفین کے پاس شرمندگی ،دھرنے قومی اداروں پر حملوںاور انتشار کی سیاست اور یہودی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،غزالی سلیم بٹ،ڈاکٹر اسد اشرف،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،میاں طارق،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے محمد نواز شریف نے کوئی کرپشن یا مالی بد عنوالی میں ملوث نہیں بلکہ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے،جو عناصر عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے اس سفر میں رخنہ ڈالناچاہتے ہیں وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات