رینجرز نے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منگھو پیر، اقبال مارکیٹ، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی کے علاقوں مین رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان فیصل شریف عرف کالو، آصف خورشید عرف کالا بندر، سہیل احمد، عبد الرحمان عرف بابا ٹینکی، محمد عدنان عرف ادو اور عبد الرشید انصاری عرف مامو جن کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) اور آصف صدیق قریشی عرف رانگڑ جس کا تعلق ایم کیو ایم (حقیقی) سے ہے کو گرفتار کیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، لینڈ گریبنگ، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گلبرگ، بریگیڈ اور صدر کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد شفیق، شوکت اور ہدایت اللہ خان کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔