ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون معاف نہیں کریں گے،حسن محیی الدین قادری

نواز شریف کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے، شہباز شریف شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون آپ کو معاف نہیں کریں گے،آپ لوگوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور قرضے لے لیکر آپ نے اپنے گھر بھر لیے اور ملک برباد ہو گیا ہے، خرم نواز گندا پور

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) اکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محیی الدین قادری نے کہا ہے کہ ما ڈل ٹاؤن کے شہدا ء کا خون معاف نہیں کیا جائے گا۔چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں انہوں نے ماڈل ٹاؤن کیس کا نوٹس لیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کیزیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے خطاب کے دوران خرم نوازگنڈا پور نے نواز شریف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب آپ کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری مدظلہ علیہ کی قیادت میں پاکستان کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کا نوٹس لے کر تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون آپ کو معاف نہیں کریں گے۔آپ لوگوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور قرضے لے لیکر آپ نے اپنے گھر بھر لیے اور ملک برباد ہو گیا ہے۔

قائد اعظم کا پاکستان تباہ کر دیا ہے۔اس دوران انہوں نے شدید نعرے لگوائے۔ظالموں جواب دو،خون کا حساب دو۔انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اڈیالہ جیل آپ کا مقدر بن چکی ہے۔قاتل، چور اور ظالم حکمرانوں سے ملک و قوم کو نجات دلائیں گے۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا صفایا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ آل شریف کا وجود ختم ہونے والا ہے۔