صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان کی الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں سردار سکندر حیات خان کی عیادت

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال تشریف لے گئے اور سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

صدر ریاست کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر صدر نے ڈاکٹروں سے بھی ان کے علاج سے متعلق دریافت کیا اور ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبعی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سردار سکندر حیات خان کے صاحبزادے وزیر مال آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار فاروق سکندر خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :