ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ملک میں تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں 'نوازشر یف

قوم کسی مہرے کی جھا نسے میں نہیں آئیگی ،(ن)لیگ ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں ،اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،سابق وزیر اعظم کی پارٹی اجلا س میں گفتگو مر کزی اور صوبائی قائدین کی 3گھنٹے سے زائد تک مشاورتی بیٹھک میں نیب مقدمات سمیت تمام معاملات کا ڈٹ کر نے اور رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں بھر پور جلسے کر نے کا فیصلہ 'پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کی ذمہ داری حمزہ شہبا زشر یف 'صوبائی وزیر ملک ندیم کامران 'راجہ اشفاق سرور سمیت دیگر کو سونپ دی گئی 'نگران حکومت کے لیے اپوزیشن سے جلد ازجلد معاملات کا مکمل کر نے کی حکمت عملی طے کر لی گئی'ذرائع(ن)لیگ

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشر یف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین کی 3گھنٹے سے زائد تک مشاورتی بیٹھک'نیب کے مقدمات سمیت تمام معاملات کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے اور رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں بھر پور جلسے کر نے کا فیصلہ 'پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کی ذمہ داری میاں حمزہ شہبا زشر یف 'صوبائی وزیر ملک ندیم کامران 'راجہ اشفاق سرور سمیت دیگر کو سونپ دی گئی 'نگران حکومت کے لیے اپوزیشن سے جلد ازجلد معاملات کا مکمل کر نے کی حکمت عملی طے کر لی گئی جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ملک میں تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں 'قوم کسی مہرے کی جھا نسے میں نہیں آئیگی ۔

(ن)لیگ ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ میں ہونیوالی(ن)لیگ کے مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، صدر(ن)لیگ شہبازشریف 'وفاقی وزرا احسن اقبال 'خواجہ سعد رفیق 'سینیٹر پرویز رشید (ن)لیگ کے رکن اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پرقومی اسمبلی میں پیش ہونے والے بجٹ پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات، عوامی رابطہ مہم اور نیب کیسز پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ جلسے کیے جائیں گے جبکہ پارٹی کے ناراض اراکین اور کارکنوں کو بھی منایا جائیگا جسکے لیے پارٹی قائدین ان سے ملاقاتیں اور رابطے کر یں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران(ن)لیگ کے صدر میاں نوازشریف نے کہا کہ ہم ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات کرتے ہیں میں نظریے اور اصولوں کی سیاست کر تاہوں ملک اور قوم کیلئے کوئی جیل یا ہتھکنڈہ خوفزدہ نہیں کر سکتا ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کر وں گا اور آخر فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام (ن) لیگ کیساتھ ہیں اور عام انتخابات میں عوامی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے اور پہلے سے زیادہ ملک اورقوم کی خدمت کر یں گے میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ملک میں تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں 'قوم کسی مہرے کی جھا نسے میں نہیں آئیگی اور آنیوالی حکومت بھی لیگ کی ہوگی ۔