Live Updates

کوئی کام نہیں کرنے دیتا،کبھی صدر، کبھی جرنیل اور آج جسٹس ثاقب نثار ٹانگیں کھینچ رہے ہیں،نواز شریف

اقامہ پر نا اہل کیا گیا ،میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں،خواجہ آصف کو بھی عدالت نے بھاری دل سے نا اہل کیا شہر لہور دا،مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسی ہوردا،سابق وزیر اعظم کے عمران کے جلسہ پر دلچسپ تبصرہ

پیر 30 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے عدالت نے اقامہ پر نااہل کیا خوشی ہے میرے دل پر کوئی بوجھ نہیںجبکہ خواجہ آصف کو بھی عدالت نے بھاری دل سے نااہل کیا ۔ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا ، کبھی صدر ، کبھی جرنیلوں اور آج جسٹس ثاقب نثار ٹانگیں کھینچ رہے ہیں عمران خان کے جلسہ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا جلسہ لاہور دا تے مجمع پشاور دا تے ایجنڈا کسی اور دا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ شہر لہور دا، مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسے ہور دا عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے عمران خان کے کھوکھلے نارے ہم پچھلے کئی سالوں سے سن رہے ہیں لیکن جب واسطہ پڑا تو پتا لگا، جو کچھ کے پی میں ہوا دنیا کو پتا چل گیا ہے، پنجاب کے مقابلے میں تینوں صوبوں کا دور دور تک کوئی موازنہ اور مقابلہ نظر نہیں آتا، فرق صاف ظاہر ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ہمشیہ ترقی کے ایجنڈے پر عمل کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ آج انفراسٹرکچر بن رہا ہے اسلام آباد کا نیا ایئر پورٹ دیکھیں تو آنکھیں ٹھہر جاتیں ہیں افسوس میں اس کا افتتاح نہیں کرسکا شاید اس کا افتتاح شاہد خاقان عباسی کرلیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ وہ ہماری پارٹی ہی کے وزیر اعظم ہیں موٹروے بھی بن رہا ہے میں فیتہ نہیں کاٹ سکا تو کوئی بات نہیں لیکن قوم کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایجنڈے کو 20,10سال مل جائیں تو پاکستان کی تصویر بدل سکتی ہے، یہ نیا پاکستان بن جاتا لیکن یہاں کام کرنے کون دیتا ہے، یہاں ٹانگیں کھینچنے والے ٹانگیں کھینچ دیتے ہیں، کبھی جنرلوں نے اور کبھی صدر نے ٹانگیں کھینچیں لیکن آج جسٹس ثاقب نثار ٹانگیں کھینچ رہے ہیں آج جو فیصلے آرہے ہیں یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں۔کسی ملک میں اس طرح کے مناظر نہیں دیکھے جو آج پاکستان میں نظر آتے ہیں، ہماری کہانی بہت افسوسناک ہے ، اللہ سے دعا کریں کہ ہماری قسمت اچھی کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات