کرپشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا ،مذمتی قرارداد قابل افسوس ہے ،خرم شیر زمان

صوبے میں پینے کا پانی ہے اور نہ اسپتالوں میں علاج کراچی کے 70 فیصد لوگوں کو پینے کا گندا پانی مل رہا ہے،رہنما تحریک انصاف

پیر 30 اپریل 2018 18:15

کرپشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا ،مذمتی قرارداد قابل افسوس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ کرپشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا میرے خلاف مذمتی تحریک لانے کی مذمت کرتا ہوں وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو رہے تھے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ مسائل پر بات کرنے پر ممبران کے خلاف مذمتی تحریک پیش کی جاتی ہے کرپشن کے خلاف بات کرنا انہیں برا لگتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پینے کا پانی ہے اور نہ اسپتالوں میں علاج کراچی کے 70 فیصد لوگوں کو پینے کا گندا پانی مل رہا ہے پی پی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے 2018 میں سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہوجائے گا مجھے روایتی سیاست کرنی نہیں آتی میں اس شخص کی عزت نہیں کرسکتا جس نے کرپشن کی ہو کرپشن کرنے والے شخص کے پاس سے بدبو آتی ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا اسپییکر مجھے کرپشن کرنا سکھاتے ہیں ایک سوال پر خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں رہوں یا نہیں سندھ دھرتی کے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہونگا۔