فیصل آباد،میڈیکل سٹورز کی ہڑتال پانچویںروز بھی جاری

دل شوگر سمیت دیگر اہم بیماریوںکے مریضوں مشکلات کا سامنا

پیر 30 اپریل 2018 20:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) میڈیکل سٹورز کی ہڑتال پانچویںروز بھی جاری دل شوگر سمیت دیگر اہم بیماریوںکے مریضوں مشکلات کا سامنا ‘آل پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر فیصل آبادسمیت صوبے بھر میں میڈیکل سٹورزکا مکمل طور بند رہے ، جبکہ نجی ہسپتالوں کے سٹورز نے ایمرجنسی کے نام پرکام جاری رکھا آن لائن کے مطابق کیمسٹ ایسوسی ایشن اور ریٹیلر ز ایسوسی ایشن اور لیومل سل کیمسٹ کونسل رہنما ئوں نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ 2017ء کا ترمیمی مسودہ جب تک صوبائی اسمبلی سے منظور نہیںکرایا جاتا ہڑتال جاری رہے گی ‘ ہسپتالوں میں مریض اورانکے لواحقین کو سخت مشکلات کاسامنا جسکی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی رکنے کی وجہ سے اموات واقع ہوسکتی ہیں بڑے ہسپتالوں میں رش بڑھنے کی وجہ سے مریضوں کو ادویات لکھ کرڈسچارج کیا جارہاہے لواحقین کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت سٹورز مالکان اور حکومت کو کوئی درمیابی حل نکالنا ہوگا دوسری طرف مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حکومت رورل ہیلتھ سنٹروں میں ہر قسم کی ادویات کی سرکاری سطح پر فراہمی کو یقینی بنائے ۔