امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ مسافر صفدر عباس کو گرفتار کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایک بلیک لسٹ مسافرصفدر عباس کو گرفتار کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ ملزم صفدر عباس دبئی سے کراچی پہنچا تھا جہاں سے اسے لاہورلایاگیا جبکہ ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کیلئے جیل بھجوا دیا ہے۔