مسلم لیگ (ن) کی حکومت نوجوان نسل کی فلاح کیلئے بہتر حکمت عملی اپنا رہی ہے، سردار منصب علی ڈوگر

پیر 30 اپریل 2018 21:03

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع،ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ مسلم لیگی حکومت عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، پنجاب میں تعلیمی انقلاب کے نتائج عوام کے سامنے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نوجوان نسل کی فلاح کیلئے بہتر حکمت عملی اپنا رہی ہے،عوام کی خدمت ہمارا ویژن ہے،لاتعداد ترقیاتی منصوبوں کا قیام،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ،پختہ سڑکیں،نکاسی و آب کا بہترین نظام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ میرٹ کا ترجیح دی، صحت کے میدان میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں،ماضی اور حال کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے، پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور امن وامان کے قیام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کوششیں جاری ہیں،انشاء اللہ آئندہ حکومت بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہے،غیور عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔۔۔