Live Updates

نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں‘عمران خان اور زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں‘ عامر رزاق

پیر 30 اپریل 2018 22:05

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ عامر رزاق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں۔عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا ہے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ زبان زد عام ہے۔عمران خان اور زرداری ایک ہی سکھے کے دورخ ہیں۔آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عامر رزاق نے مذید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ریاستی عوام کے لئے مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں۔گذشتہ دو سالوں میں تعمیر وترقی حقیقی معنوں میں ریاستی عوام کو زمین پر نظر آئی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کو تعمیر وترقی کا گہوارہ بنانا اور انتخابی منشور پر سو فیصد عملدرآمد کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں محض افواہیں،سیاسی مخالفین ابھی تین سال مذید انتظار کریں۔سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی کی قیادت میں حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے اور جو وعدے اہلیان حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری کے ساتھ کیے گے انشاء الله وہ جلد پورے کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات