حافظ آباد، گرمی میں شدت آتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

روزانہ12سی14گھنٹے بجلی کی بندش نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ،شہری سراپا احتجاج

پیر اپریل 23:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) گرمی میں شدت آتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔ روزانہ12سی14گھنٹے بجلی کی بندش نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا جبکہ مکھی، مچھروں کا عذاب اس سے الگ ہے، شہری سراپا احتجاج، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ، بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کی دھمکی، حافظ آباد اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ طویل ہونے کے باعث گرمی کی شدت نے صارفین کا چین وسکون چھین لیا دن اور رات کے اوقات میں کئی گھنٹے بجلی معطل ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات تعلیمی مصروفیات ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ شدید حبس، مکھی اور مچھروں نے نیند بھی چھین لی ہے جس سے شہری نفسیاتی مریض بن کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے حکومت کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوئوں پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہوتے ہی حکمرانوں کے ڈراموں کا پول کھل گیا ہے اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جائیگا۔