
سابق ہاکی اولمپئن منصور احمد نے پاکستان میں دل کا آپریشن کرانے سے انکار کردیا
پاکستان میں آپریشن پر زیادہ عرصہ لگتاہے ، اس لئے بھارت میں آپریشن کروانا چاہتا ہوں ، سابق اولمپئن
پیر 30 اپریل 2018 22:41

(جاری ہے)
'جس کے بعد منصور احمد کو پاکستان میں نئی تکنیک ایل وی اے ڈی ((left ventricular assist device) کے ذریعے مکینیکل ڈیوائس لگوانے کی پیشکش کی گئی اور رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے اس ڈیوائس کے لیے امریکی فرم کو آرڈر بھی دے دیا۔
اس منفرد اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان مریضوں کو مکینیکل ڈیوائس لگائی جاتی ہے، جن کے دل کے دائیں یا بائیں پٹھے ناکارہ ہوگئے ہوں۔اس طریقہ علاج سے پہلا آپریشن رواں برس جون میں منصور احمد کا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم سابق گول کیپر نے پاکستان میں دل کا آپریشن کروانے سے انکار کردیا۔ منصور احمد کا کہنا ہے کہ 'پاکستان میں دل کی تبدیلی کے علاج میں 6 مہینے سے ایک سال کا عرصہ لگے گا، لہذا وہ دل کا آپریشن بھارت میں کرانا چاہتے ہیں'۔سابق اولمپیئن نے مزید کہا کہ 'کئی ممالک میں دل کی پیوندکاری ہوتی ہے، لیکن بھارتی شہر چنائے میں علاج کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں'۔ واضح رہے کہ منصور احمد پاکستان کے لیے 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے 1986 سے 2000 کے دوران اپنے کیریئر میں 3 اولمپکس اور کئی ہائی پروفائل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔منصور احمد ہی وہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 24 سال قبل پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
الیکٹرانک گیمز کی ترقی پر بات چیت کے لیے سعودی وفد کا دورہ جاپان
-
ٹاپ سیڈڈ نیل الیگزینڈررابرٹسن کا انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے رائونڈ32 میں سفر تمام
-
اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں : رمیز راجہ
-
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
-
جعلی فٹبال ٹیم، انسانی سمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
-
صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
-
ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو کتنا مالی نقصان ہوسکتا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے : سلمان علی آغا
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.