پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر اہتمام فیملی فزیشنزکے لیے تربیتی ورکشاپ

پیر 30 اپریل 2018 22:41

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیراہتمام جنرل پریکٹیشنرز اور فیملی فزیشنز کے لیے فراہمی صحت کے کم سے کم معیارات پرعمل درآمد کے لیے تربیت کا اہتمام گزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ہوا،جس میں شہر کے 43ڈاکٹروںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کلینیکل گورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے کمیشن کے کام کے طریقہ کار اور صحت کے کم سے کم معیارات پر تفصیل سے معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ یہ معیارات تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشورے سے تیار کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر ماجد لطیف نے شرکاء کو تربیت فراہم کی ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں انتظامیہ کی ذمہ داری،علاج گاہ میں سہولیات کو بندوبست اور تحفظ کانظام،افرادی قوت کا انتظام،صحت کے معیار کی فراہمی کا نظام،مریضوںکے حقوق اور انفیکشن کنٹرول جیسے موضوعات پر تفصیلی معلومات اور تربیت بھی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :