امتحانی سنٹر سوئی میں سرعام نقل جاری،میڈیا کے داخلے پر پابندی

پیر 30 اپریل 2018 22:45

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء)ایف اے ایف ایس سی کے جاری امتحانات میں تمام قواعدو ضوابط سے بالائے طاق ہو امیدوار سرعام نقل کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور اس عملے کے ملی بھگت سے پیسے لیکر اصل امیدوار کی جگہ ڈپلیکٹ کو پرچہ حل کرنے اور نقل کی سر عام اجازت ہے۔جاری امتحان کے کوریج یا خبر بنانے کے سلسلے میں جب میڈیا والے گاہے بگاہے امتحانی سینٹر جانے کی کوشش کرتے ہیں تو سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے بتایا جاتا ہے کہ میڈیا ٹیم کو سینٹرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔