واپڈا قومی ادارہ ،منافع بخش بنانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ،عبدالسلام مینگل

کیسکو آپریشن نے بجلی چوری اور کنڈے کلچر کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے،ایگزیکٹو انجینئر کیسکو آپریشن نصیرآباد

پیر 30 اپریل 2018 22:45

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) واپڈا ہمارا قومی ادارہ ہے جس کو منافع بخش بنانا ہماری اولین زمہ داریوں میں شامل ہے کیسکو آپریشن نے بجلی چوری اور کنڈے کلچر کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے بغیر بلز کی ادائیگی بجلی چلانا قومی جرم اور چوری تصور گا جو کسی صورت برداشت نہیں بجلی صارفین اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بناکر بجلی سے مستفید ہوں ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو انجینئر کیسکو آپریشن نصیرآباد عبدالسلام مینگل نے کہاہے کہ چوری اور کنڈے لگانے کا دور اب نہیں رہا ڈیرہ مراد جمالی سمیت ڈویژن بھر کے سرکاری اداروں، کمرشل اور گھریلوں صارفین کے تمام کنکشن ایک بہتر حکمت عملی کے تحت میٹرز لگا دیئے گئے ہیں کیسکو ریکوری کے عمل کو مزید تیز کرکے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن کے ساتھ صارفین تعاون کرکے کاروائیوں سے بچیں ڈویژن کے تمام بجلی گرڈ اسٹیشن کے ذریعے مختلف فیڈرز سمیت بجلی کے ہر ٹرانسفارمر کو ریکوری کی بنیاد پر ہی بجلی فراہم کی جاری ہے تاکہ صارفین اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو یقعنی بنائیں اور کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی 66 کیوی بجلی گرڈ ہونے اور زیادہ اوور لوڈ ہونے کے سبب ہر دو گھنٹے بعد مختلف فیڈرز کو چلایا جارہا ہے کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں انہوں نے کہا کہ عوام واپڈا کو قصور وار کرنے کے بجائے خود اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور بجلی چوری سے اجتناب کرکے اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقعنی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ میری نظر میں امیر غریب کا کوئی فرق نہیں بجلی چوری میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو بلاامتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کیسکو آپریشن کی مختلف تشکیل کردہ ٹیمیں اپنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں جنکی سکورٹی کیلئے پولیس ساتھ ہے جبکہ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی بھی اپنا کام کررہی ہے ۔