اسلامی یونیورسٹی میںا لیکٹرونکس و توانائی کے شعبے میں تحقیق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

پیر 30 اپریل 2018 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سنٹر فار ایڈوانسڈ الیکٹروانکس اینڈ فوٹو والٹک انجینئرنگ کے زیر اہتمام مرکزی لائبریری میں الیکٹرونکس و توانائی کے شعبے میں تحقیق کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے رکن سائنس ڈاکٹر اسامہ اطہر ، چائنہ کی پیکنگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ہونگ منگ ، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی ،سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد شجاع سید، نائب صدر ڈاکٹر اقدس نوید ملک اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

ورکشاپ سے خطاب میں ڈاکٹر اطہر اسامہ نے موضوع کی مناسبت سے تحقیق اور ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے ترجیحات پر تفصیلی خطبہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلی تعلیم میں معیار پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور سکالرشپس کے لیے طلبا کو بہترین مقابلے کا ماحول مہیا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ بین الشعبہ جاتی تحقیق ہی مستبقل میں ترقی کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ جات کے مابین تحقیق اور تجربات کے تبادلے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ریکٹر جامعہ نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی میں شعبہ جات کے مابین تعاون کے تحقیقی منصوبوں ہر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔سیمینار میں ڈاکٹر احمد شجاع نے سنٹر کا تفصیلی تعارف بھی پیش کیاً

متعلقہ عنوان :