وزیراعظم کا پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے پر زور

پیر 30 اپریل 2018 23:11

وزیراعظم کا پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں کینیا کی وزیر خارجہ مانیکا جوما سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کینیا کی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس کے دوران کینیا کے صدر سے ملاقات ہوئی تھی،پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے، مانیکا جوما پاکستان کینیا تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گی۔