
گیارہ نکات پیش کرنے والے خود نو دو گیارہ ہوجائیں گے، تمام پارٹیاں ایک نکاتی ایجنڈا’’اقتدارحاصل کرو‘‘ پر عمل پیرا ہیں، خدشہ ہے کہ نگرانوں کی نگرانی کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے، شریف کے احتسا ب کے بعد مشرف اپنے احتساب کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوچکے ہیں
متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی سربراہ حافظ حسین احمد کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 30 اپریل 2018 23:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں نکات اور منشور تو پیش کرتی ہیں لیکن بعد میں وہ خود نو دو گیارہ ہوجاتی ہیں منشور اور نکات پیش کرنا اب فیشن ہوچکا ہے تمام پارٹیوں کا ایک نکاتی ایجنڈا رہ گیا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار تک پہنچ جائیں اس کے بعد یہ نکات ختم ہوجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے نگرانوں کی نگرانی کا دورانیہ بڑھ جائے کیوں کہ ملک میں مطلع نگرانوں کی نگرانی میں صاف ہوگا اب صفائی میں کتنی دیر لگے گی وہ احتسابی موسم پر منحصر ہے کیوں کہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کرپیتا ہے اس لیے سینٹ الیکشن کی طرح آخری مرحلے تک غیر یقینی کی صورتحال قائم رہے گی، انہوں نے کہا کہ شریف کے احتساب کے بعد مشرف بھی اپنے احتساب کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوچکے ہیں اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ نواز شریف جہانگیر ترین کی طرح شریف اور مشرف دونوں کو بیلنس کیا جائے اور اس کا ادراک مشرف کو بھی ہوچکا ہے اس لیے لوگ یہاں سے حالات کا مقابلہ کرنے کے بجائے دبئی جاکر بیٹھ جاتے ہیں مشرف کو اب دبئی سے واپسی مشکل نظر آرہی ہے کیوں کہ اسے پتہ ہے کہ پاکستان آنے کے بعد دبئی واپسی مشکل ہوگی ویسے اقامہ مشرف کا بھی ہے، متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر کے درمیان امت کے اتحاد و یکجہتی کے متعلق گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے فرد واحد اور ایک خاندان کو بچانے کے لیے تمام اداروں کو داؤ پر لگانے کی مذمت کی، اس موقع پر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا کہ کاش نواز شریف اپنے دور میں عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے یا کم از کم اپنے ہی نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہی بخش دیتے مگر وہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں انہوں نے حافظ حسین احمد کو مولانا سمیع الحق سے ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ ایم ایم اے کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے مشائخ عظام اور ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں سے اپنی ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا،دونوں رہنماؤں نے مزید بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.