Live Updates

پیپلز پارٹی نے عمران خان کے گیارہ نقاط کو این جی او کا ایجنڈا قرار دیدیا

جس طرح عطااللہ نیازی پینتیس سال سے ایک گانا گا رہے ہیں عمران نیازی بائیس سال سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں،مینار پاکستان جلسے میں خیبرپختونخواہ حکومت کے وسائل استعمال کر کے لوگ لائے گئے جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور کا عمران خان کے مینار پاکستان جلسے پر رد عمل

پیر 30 اپریل 2018 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور نے عمران خان کے مینار پاکستان جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے گیارہ نقاط کسی این جی او کا ایجنڈا معلوم ہوتا ہے، گیارہ کے گیارہ نقاط مبہم تھے، کوئی بھی واضح پروگرام نہیں دیا گیا، یہ کیسا قومی ایجنڈا ہے جس میں خارجہ، داخلہ اور دفاعی پالیسی شامل ہی نہیں، انہون نے کہا کیسا عوامی منشور ہے جس میں مزدوروں، اقلیتوں کا کہیں کوئی ذکر ہی نہیں، جس طرح عطااللہ نیازی پینتیس سال سے ایک گانا گا رہے ہیں عمران نیازی بائیس سال بھی ایک ہی تقریر کر رہے ہیں، ،مینار پاکستان پر بڑے جلسوں کے رکارڈ صرف بینظیر بھٹو کا ہی ہے اور کوئی بھٹو ہی یہ رکارڈ توڑ سکتا ہے، چودھری منظور نے کہا مینار پاکستان کے جلسے میں خیبرپختونخواہ حکومت کے وسائل استعمال کر کے لوگ لائے گئے، اس لئے صرف پشتو زبان کی تقریروں پر تالیاں بجائیں گئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات