Live Updates

کینیڈین پولیس بھی بوم بوم اسٹائل کی گرویدہ ہو گئی

آفریدی نے کینیڈین پولیس کے ایک سکھ آفیسر کی بوم بوم سٹائل میں تصویر شیئر کی، جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے

پیر 30 اپریل 2018 23:26

کینیڈین پولیس بھی بوم بوم اسٹائل کی گرویدہ ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) شاہد آفریدی کے پاکستان سمیت کرکٹ کی دنیا میں جہاں بے شمار چاہنے والے موجود ہیں وہیں کینیڈا میں بھی بوم بوم آفریدی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں، وہ پاکستانی کمیونٹی اور وہاں کے مقتدر حلقوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آفریدی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کینیڈین پولیس اور پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈین پولیس کے ایک سکھ آفیسر کی بوم بوم سٹائل میں تصویر بھی شیئر کی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات