سادات قومی اتحادپاکستان کے زیراہتمام ڈیرہ اللہ یارمیںاستحکام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد

پیر 30 اپریل 2018 23:27

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) سادات قومی اتحادپاکستان کے زیراہتمام ڈیرہ اللہ یارمیںاستحکام پاکستان امن کانفرنس منعقد،پاک فوج اورپاکستان زندہ بادکے نعرے بلندکیئے گئے۔سادات قومی اتحادپاکستان کے زیراہتمام شہید مرادجمالی اسٹیڈیم ڈیرہ اللہ یارمیںایک روزہ استحکام پاکستان امن کانفرنس منعقدکیاگیا،جس میں سول اورفوجی حکام کے زمے دارن نے شرکت کی ،کانفرنس میں پاکستان زندہ باداورپاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، اِس موقع پرسادات قومی اتحادپاکستان کے چیئرمین سیدذوالفقارعلی شاہ،سیدبہادرشاہ،سیداخترشاہ،سیدسکندرعلی شاہ،سیدخادم حسین شاہ، ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا،اُن کاکہناتھاکہ پاک فوج نے وطن کی خاطرلازوال قربانیاں دی ہیں ،سیلاب ہویازلزلہ،قدرتی آفات آتے ہیں توپاک افواج عوام کی بحالی کے لیئے پیش پیش ہوتاہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ پاک فوج کی طرح سادات بھی امن کی بحالی کیلئے کردار اداکرتے ہیں، قبائلی تنازعات ہوتے ہیں توسادات وہاں پہنچ کرجنگ وجدل کے خاتمے کے لیئے کرداراداکرتے ہیں،سادات قومی اتحادوقت کی ضرورت تھی تاکہ تمام سادات متحدہوکرملک وقوم کی خدمت کرسکیں،آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی اورکشمیرکی آزادی کے لیئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :